بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں،وزیر دفاع

هفته 29 جون 2024ء

وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں،اگر سیاسی طاقتیں ملکر بہتری کا راستہ نکالیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصفکا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے، لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کےلیے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضروری تھاکہ ہم از سر نو صف آرائی کرتے، نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام پر کوئی اعتراض نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی اکثریت آپریشن کی حمایت کرے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں 4 سے 5 ہزار افراد کو افغانستان سے لا کر بسایا گیا، جس سے افغانستان میں موجود عناصر کو محفوظ ٹھکانے ملے وہ آکر ان کے گھروں میں رہتے اور کارروائیاں کرتے رہے، انہیں لڑنے، لوگوں کو مارنے اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں آتا، ماضی میں فاٹا کےلیے جو ایجنڈہ طے ہوا لیکن اس کا فالو اپ نہیں ہوا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟