بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی اور لیگل ٹیموں تک رسائی نہ ہونے کے دعوے جھوٹ،وفاقی حکومت نے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

جمعرات 06 جون 2024ء

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو رسائی نہ دینے کا دعویٰ ،پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ بے نقاب وفاقی حکومت نے عمران خان سےملاقات کرنے والی لیگل ٹیموں کی فہرست عدالت میں پیش کردی تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں۔ جمع کراتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا جس میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو وکلاء تک رسائی حاصل نہیں،اضافی دستاویزات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلاء اور لیگل ٹیموں کی مکمل فہرست شامل ہے، وفاقی حکومت نے جو دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہیں ان میں بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی کے موقف کر بھی غلط ثابت کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت اگر مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی اور دیگر بیانات کی حقیقت کو جانچنے کےلئے کمیشن مقرر کر سکتی ہے، وفاقی حکومت نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں میسر سہولیات کی فہرست بھی عدالت بھی دی ہے جس کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کو کتابیں،ایئر کولر،ٹی وی سمیت دیگر ضروری سہولیات میسر ہیں واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور لیگل ٹیم کو ان تک رسائی حاصل نہیں جس کے جواب نے حکومت نے تمام ضروری دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا