نواز شریف کی جلد وطن واپسی،حکمت عملی تیار

پیر 05 دسمبر 2022ء

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نئی پیش رفت،پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم خود چلائیں گے مسلم لیگ ن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جلد واپسی کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،جس کے مطابق اگر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو وہاں آئین کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات کروا دیے جائیں گے اور ان صوبائی انتخابات کی الیکشن مہم بھی وہ خود آکر چلائیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس صورت حال میں نواز شریف کسی بھی وقت وطن واپس آسکتے ہیں، نواز شریف نے اس سلسلے میں اپنے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ جس کے تحت عدالتوں میں ان کی سزاؤں پر زیرسماعت نظرثانی کی اپیلوں کی پیروی شروع کر دی جائے گی۔ ذرائع کےمسلم لیگ ن کے قائد نے فیصلہ کر لیا کہ اب خود کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھیں گے اور براہ راست اپنی پارٹی اور حامیوں کی اگلے الیکشن میں رہنمائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا کیس اب کمزور پڑ چکا ہے اور سپریم کورٹ کی طرف سے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے فیصلے نے مسلم لیگ کے قائد کی قومی سیاست میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دی گئی ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا