پی ٹی آئی جان بوجھ کر فوج کو سیاست میں دھکیل رہی ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

اتوار 05 مئی 2024ء

گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں پی ٹی آئی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی پر بات بھی کرتی ہے اورجان بوجھ کر فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی کوشش بھی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی 2 مختلف آراء ہیں، پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعتوں سے ہی بات چیت کرنا پڑتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ جمہوری راستے سے جدوجہد کی ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔سیاسی جماعتوں کو انتخابات سے متعلق تحفظات ہوں گے، تحفظات کے ازالے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا، کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فورم پر کیا جاتا ہے۔جبکہ حلف برداری میں وزیراعلیٰ یا کابینہ کی نمائندگی نہ ہونے پر تکلیف نہیں، مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کہیں بھی جاسکتا ہوں، ایسا نہ ہو کہ وفاق اور صوبے کی سیاسی چپقلش میں نقصان عوام کا ہو۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے کا وکیل بن کر مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کروں گا، وفاق سے صوبے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے حصول کو یقینی بنائیں گے، وفاق سے جڑے صوبے کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے، خیبرپختونخوا کو امن اور معاشی بےحالی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آفتاب شیرپاؤ، سراج الحق سمیت سیاسی شخصیات سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا، پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو خصوص نشستوں پر حلف لینے کا حکم دیا ہے، صوبائی حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئی۔عملدرآمد نہ کرانے سے صوبائی حکومت توہین عدالت کی مرتکب بھی ہو سکتی ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا