وفاقی بجٹ 2024-25 ،کفایت شعاری کے حوالے سے تجاویز زیر غور

هفته 04 مئی 2024ء

بجٹ 2024-25 کی تیاری،سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز شامل کئے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25 میں کفایت شعاری کے حوالے سے متعدد تجاویز کو دستاویز کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جن میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو تنخواہ نہ دینے کی تجویز بھی شامل ہے ذرائع کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کی بھی تجویز زیر غور ہے جبکہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کے بجلی اور گیس کے بل محدود کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن کے مطابق موسم گرما کے دوران وفاقی وزارتوں میں دن 11 بجے سے پہلے ائیرکنڈیشن چلانے پر پابندی اور موسم سرما کے دوران دن 1 بجے کے بعد ہیٹر چلانے پر بھی پابندی لگائے جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مقررہ اور منظور شدہ بجٹ میں رہنے کی ہدایت کی تجویز زیرغور ہے اور بجٹ میں واضح کیا جائے گا کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کو سپلیمنٹری گرانٹ نہیں ملے گی،صرف قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔