حکومت کا چینی کی بر آمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اتوار 28 اپریل 2024ء

شوگر ملز مالکان قیمتوں کو اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی نہ کراسکے،حکومت نے چینی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرائی،وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔تاہم اسکا کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا دوسری جانب چینی بر امد اجازت کی سمری کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگی ہے، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جونہی چینی برآمد کی سمری منظور ہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا