پاک ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لیکر جائیں گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

پیر 22 اپریل 2024ء

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی پاکستان روانگی سے قبل تہران میں پریس کانفرنس،کہا پاکستان ایران برادر اسلامی ممالک ہیں،پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں، ماضی سے آج تک پاکستان اور ایران میں بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسدادِ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان اور ایران کا مشترکہ مؤقف ہے۔ جبکہ پاکستان اور ایران متعلقہ امور پر ایک د وسرے سے تعاون کرتے ہیں، پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پرمذاکرات ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ہیں




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد