آئی ایم ایف سے نیا قرض لینے کا معاملہ،عالمی مالیاتی ادارے نے وفاقی اور صوبائی بجٹ ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز دے دی

بدھ 17 اپریل 2024ء

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر بات چیت ، عالمی مالیاتی فنڈ نے وفاقی اور صوبائی بجٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز دے دی صوبوں کے اخراجات میں شفافیت کا مطالبہ بھی کیا ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں شفافیت کے لیے نئی تجاویز مانگی ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے وفاقی و صوبائی بجٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ کے درست استعمال کے لیے نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، بجٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے آمدن اور اخراجات میں فرق کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے گی دوسری جانب صوبائی حکومتوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے حکمت عملی نہ اپنانھ پر آئی ایم ایف نے صوبائی ٹیکسوں کی وصولی کا کام ایف بی آر کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ٹیکس کلیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وسیع بھی کیا جا سکے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دباؤ برقرار ہے، آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے ٹیکس محاصل میں بڑا اضافہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے ساتھ نئی تجاویز پر کام کیا جا رہا ہےتمام صوبائی حکومتیں مکمل تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے