مشرق وسطیٰ کی صورتحال،چینی وزیر خارجہ کا سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ

منگل 16 اپریل 2024ء

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال،چین متحرک ہوگیا،چینی وزیر خارجہ کے سعودی اور یرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے،خطے کی صورتحال کو معمول پر لانے کے حوالے سے بات چیت،سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چین کے اس حوالے سے اہم کردار کرنے کی امید ظاہر کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایران اسرائیل کشیدگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،گفتگو کے دوران چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ریاض کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ جس پرسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال پر چین سے فعال و اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے چین کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کو تیار ہیں، سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے۔ دوسری جانب چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے جس کے دوران انہوں نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے کہا کہ یقین ہے کہ ایران اپنی خود مختاری کی حفاظت کرتے ہوئے صورتِ حال اچھی طرح سے سنبھالے گا۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ایران خطے کو مزید انتشار سے بچائے گا، شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملےکی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہیں، واقعہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول ہے۔ گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چینی ہم منصب وانگ ای سے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے آگاہ ہیں، ایران تحمل سے کام لینے پر آمادہ ہے اور مزید کشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار