ایران حملہ،اسرائیل نے ایئر بیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر لیا

پیر 15 اپریل 2024ء

اسرائیل پر ایران کا حملہ، نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ،اسرائیلی ایئر بیس پر 5 ایرانی میزائل لگے جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی ایئر بیس کو ہٹ کیا جس کے باعث ایف 35 طیاروں کے نیواٹم Nevatim ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ایئر بیس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا، نیواٹم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ ایران کے حملے کے 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے نقصان کی تصاویر جاری کر دیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرون اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، میزائل اور ڈرون ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرا ئیل پر 200سے زیادہ ڈرون اور کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے حملے کیے۔ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دے دیا۔ امریکا کے علاوہ برطانیہ اور فرانس کی فوج نے بھی ایرانی ڈرون اور میزائلوں کو نشانہ بنایا۔اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرون مار گرائے، ایرانی میزائلوں کے کچھ ٹکڑے عراق کے کرد ریجن سے بھی ملے ہیں




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں