دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی مشترکہ نیوز کانفرنس

هفته 03 دسمبر 2022ء

وفاقی وزر رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے لہٰذا عمران خان غیر مشروط مذاکرات کے لیے بیٹھیں ،مذاکرات مشروط نہیں ہوتے۔ لاہور میں وفاقی وزرا رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018کا الیکشن عمران خان کو چوری کرکے دیا گیا تھا، پونے چار برس عمران خان وفاق میں حکمران رہے جس کے بعد آئینی جمہوری تبدیلی کے نتیجے میں عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ ہوا، موجودہ حکومت عمران خان کی سازشیں ایک ایک کرکے ناکام بنائیں۔ وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان نے کل دھمکی آمیز مذاکرات کی پیشکش کی، ہمارے بعض اتحادیوں کو ان سے بات کرنے پر شدید تحفظات ہیں، دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مذاکرات ان کی ضرورت ہیں ہماری نہیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک اسمبلیاں توڑنا احسن عمل نہیں، ہم چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، اگر آپ مذاکرات چاہتے ہیں تو فیصلہ پی ڈی ایم کرےگی، ، مذاکرات کا عمل سیاست کاحصہ ہے، آپ سنجیدہ بات کریں گے تو سنجیدہ جواب ملے گا ، شہبازشریف کی میثاق معیشت کی پیشکش کا عمران خان کی حکومت نےمذاق اڑایا، پچھلی حکومت سے قانون سازی میں تعاون کیا اور ہربارہمیں این آراو کا طعنہ دیاگیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہمارے غیر رسمی روابط ہوئے ہیں، ہم نے کہا تھا کہ اگر آپ مذاکرات چاہتے ہیں تو فیصلہ پی ڈی ایم نےکرنا ہے، مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوا کرتے، اگر عمران خان سنجیدہ ہیں تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چلتے ، یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو آئین اور قانون کے مطابق جواب دیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کےوسیع تر مفاد میں ہم بات بھی کرسکتے ہیں اور قدم بھی اٹھا سکتے ہیں، اسمبلیاں قانون سازی اورگورننس کیلئے بنتی ہیں، ہر اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیے۔ اس موقع پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ان کا ماضی کا رویہ مناسب نہیں رہا، یہ ہمیں دھمکی آمیز مذاکرات کی پیشکش نہ کریں، دھمکی آمیز لہجے کے باعث انہیں کچھ نہیں ملے گا، غیر مشروط مذاکرات کے لیے بیٹھیں۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔