عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا

اتوار 14 اپریل 2024ء

عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا۔جون 2024 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظوری متوقع تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے حاصل ہونے والا فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028ء تک مکمل ہو گا۔ 2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021ء تھی، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو چکی ہے واضح رہے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر