بونیر،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،اہم دہشتگرد ہلاک ،دو اہلکار شہید

هفته 13 اپریل 2024ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا، دو دہشت گرد زخمی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت حکومت نے 5 ملین مقرر کررکھی تھی، آپریشن کے دوران وطن کے دو سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا، جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے، دہشت گرد سلیم عرف ربانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب دہشت گرد سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت حکومت نے 5 ملین مقرر کررکھی تھی، آپریشن کے دوران وطن کے دو بہادر سپوت راولپنڈی کے 36 سالہ لانس حوالدار مدثر محمود اور پونچھ، آزاد جموں و کشمیر کے 27 سالہ لانس نائیک حسیب جاوید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دریں اثناء لانس حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، لانس حوالدار مدثر محمود شہید نے 16 سال تک پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک کے دفاع کی زمہ داریاں سر انجام دیں، لانس حوالدار مدثر محمود شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور دو بیٹے چھوڑے، لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے، لانس نائیک حسیب جاوید شہید نے 5 سال تک پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملکی دفاع کی زمہ داریاں سر انجام دیں، لانس نائیک حسیب جاوید شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑے،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔