نوشکی، مسافر بس سے اغواء افراد قتل،وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

هفته 13 اپریل 2024ء

نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ،وزیرداخلہ اور وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا۔جبکہ 9 مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔ دوسری جانب نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر