پنجاب میں گندم کی خریداری 22 اپریل سے شروع ہوگی ،محکمہ خوراک

جمعه 12 اپریل 2024ء

محکمہ خوراک پنجاب کل سے باردانہ کی فراہمی کےلئے بذریعہ ایپ درخواستیں وصول کرے گا جبکہ گندم کی خریداری 22 اپریل سے شروع کی جائے گی ترجمان کے مطابق باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کی درخواست دی جا سکے گی ، اور باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا اور پیر22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی،پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا، پنجاب بھرمیں 393 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔اورضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، کاشتکاروں سے گندم 3900روپے فی من کےحساب سےخریدی جائے گی، ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز بھی ادا کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے، فلورملز، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخ پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا