امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے حوالے سے سوالات کے کیا جواب دیئے؟؟؟؟

جمعه 12 اپریل 2024ء

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ،پاکستان اور فلسطین کے حوالے سے سوالات،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے جوابات کیاتھے۔ پڑھ لیجیئے بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سےصحافی نے سوال کیا کہ کیا ایران پاکستان میں داعش کی حمایت کر رہا ہے، جس کے جواب میں میتھو ملر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔اور اس معاملے پر وہ طویل تردید میں بھی نہیں جائیں گے لیکن اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے پاکستان کے حوالے سے دوسرا سوال نو منتخب حکومت کے بارے میں پوچھا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ چوری کا ہے اور شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح جواب دیا کہ ہم اس پوڈیم سے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی حکومت کے حوالے سے فیصلے کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ میتھیو ملر سے تیسرا سوال پاکستان کے حوالے سے پوچھا گیا صحافی نے سوال کیا کہ امریکی اہلکار اڈیالہ جیل میں پھانسی کے مجرم ظاہر جعفر سے ملنے گئے اور اسی جیل میں کچھ بلاک کے فاصلے پر عمران خان قید تھے، ہزاروں امریکی اور پاکستانی امریکی مطالبہ کر چکے ہیں کہ ان سے ملاقات کی جائے، امریکہ عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کر رہا؟ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جواب میں کہا کہ میں اس سوال کا جواب پاکستان میں امریکی سفارت خانے پر چھوڑوں گا۔ بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی آگے کا راستہ ہے، جانتے ہیں 2 ریاستی حل ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔ غزہ کی صورتحال پر دنیا بھر میں بڑھتی نفرتیں باعث تشویش ہیں، مسلم مخالف جذبات میں بھی اضافہ دیکھا ہے، تنازع کے جلد خاتمے اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم کسی کو بھی نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام سے مفاہمت کا راستہ تلاش کرنا اسرائیل کے وسیع تر مفاد میں ہے، مسئلہ حل نہیں ہوا تو اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات سات اکتوبر سے پہلے جیسے ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہم نے مسلم مخالف جذبات میں بھی اضافہ دیکھا، تنازع کے جلد خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار