خیبرپختونخواہ میں رواں سال اب تک 88 دہشتگرد مارے گئے ،آئی جی کے پی اختر حیات

جمعرات 11 اپریل 2024ء

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کہتے ہیں صوبے میں رواں سال مختلف کارروائیوں میں 88 دہشت گرد مارے گئے جبکہ41 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ آئی جی پولیس کے پی اختر حیات خان نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ مارے گئے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔ جس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔اور صوبے میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا ہے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں