شہادتیں آزادی کی امید دلاتی ہیں،پیچھے نہیں ہٹیں گے،حماس سربراہ کا بیٹوں کی شہادت پر بڑا بیان

جمعرات 11 اپریل 2024ء

عید کے دن تین بیٹوں کی شہادت،حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کہتے ہیں شہادتوں سے ہمیں آزادی کی اُمید ملتی ہے۔پیچھے کسی صورت نہیں ہٹیں گے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے روز صیہونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیے، حماس سربراہ کے تینوں بیٹے حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے۔ جب اسرائیل فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے، حملے میں حماس سربراہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کی شہادتوں کی خبر سن کر ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے بچے شہید اور گھر تباہ کر دیے جائیں۔ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کے 60 افراد اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔ اور شہادتیں نہ صرف ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ اسکے ساتھ ہمیں آزادی کی امید بھی دلاتی ہیں،کچھ بھی ہو جائے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی