نومنتخب سینیٹرز کل حلف اٹھائیں گے،تیاریاں مکمل

پیر 08 اپریل 2024ء

سینیٹ کے نو منتخب سینیٹرز کی تقریبِ حلف برداری کل ہوگی، سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پاکستان۔پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے پاس 19 ،19 نشستیں ہیں سینیٹ انتخابات کے بعد سینیٹ میں ارکان کی تعداد 85 ہے،خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن نہیں ہوا ،کل35 نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے سینیٹ میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ 24 ارکان ہیں، اس کے بعد پی ٹی آئی کے 19، مسلم لیگ ن کے 19، جے یو آئی کے 5، ایم کیو ایم پاکستان کے 3 ارکان ہیں۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 4، اے این پی کے ارکان کی تعداد 3، آزاد ارکان 5 ہیں جبکہ بی این پی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا 1، 1 سینیٹر ہے۔ نو منتخب سینیٹرز پاکستان پیپلزپارٹی کے 14، مسلم لیگ ن کے 13، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 2، جے یو آئی ایف کے 2، ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی، نیشنل پارٹی کا 1، 1 اور 3 آزاد ارکان حلف اٹھائیں گے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمودالحسن، جبکہ اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے احمد خان، آزاد امیدوار انوار الحق کاکڑ، اے این پی کے ایمل ولی، نیشنل پارٹی کے جان محمد، پیپلز پارٹی کے عمر گورگیج، مسلم لیگ ن کے سیدال خان اور شاہزیب درانی حلف اٹھائیں گے۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر پی پی کے بلال خان اور جے یو آئی کے عبدالواسع حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ خواتین کی نشست پر پی پی کی حسنہ بانو اور مسلم لیگ ن کی راحت جمالی حلف اٹھائیں گی۔ پنجاب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے احد چیمہ، پرویز رشید، طلال چوہدری، ناصر محمود، سنی اتحاد کونسل کے حامد خان، ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس، آزاد امیدوار محسن نقوی سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھائیں گے۔ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک حلف اٹھائیں گے۔جبکہ خواتین نشست پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمٰن اور بشریٰ انجم حلف اٹھائیں گی۔اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر حلف اٹھائیں گے۔ سندھ سے جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم شاہ اور ندیم بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے امیر ولی الدین چشتی، آزاد امیدوار فیصل واؤڈا حلف اٹھائیں گے۔ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلز پارٹی کے ضمیر گھمرو اور سرمد علی حلف اٹھائیں گےجبکہ خواتین نشست پر پیپلز پارٹی کی قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی حلف اٹھائیں گی۔اورسینیٹ کی اقلیتی نشست پر پونجو حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہےالیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا سےسینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی کر رکھا ہے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر