چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

جمعه 05 اپریل 2024ء

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ،صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی