آئی ایم ایف نئے پروگرام کےلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار

جمعه 05 اپریل 2024ء

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام کےلئے مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔جبکہ آئندہ ہفتوں میں پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی بھی جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ پہلا جائزہ مکمل ہونے کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واضح کیا تھا کہ معیشیت کی بحالی کےلئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے تاہم آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط آسان نہیں ہوں گی۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ