سندھ حکومت نے محکمہ انسداد بدعنوانی میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا

بدھ 03 اپریل 2024ء

صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی سردار محمد بخش مہر جی زیر صدارت اجلاس، سندھ حکومت نے محکمۂ اینٹی کرپشن میں اصلاحات پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران کو ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق وزیرِ محکمۂ انسداد بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدرات اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن اور دیگر افسران نے کرپشن کیسز سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018ء سے اب تک رشوت لینے والے 59 سرکاری افسران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 158 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 9 زونز میں 775 مقدمات درج کیے گئے۔ اجلاس کے دوران گفتگو میں سردار محمد بخش کا کہنا تھا کہ کوئی بھی افسر بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہو گی۔ صوبائی وزیر محمد بخش مہر کا کہنا تھا محکمۂ اینٹی کرپشن میں قانونی اصلاحات لائی جائیں، عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ خالی اسامیوں پر اے ایس آئیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سمیت 4 سو کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں، آئی بی اے اور سندھ پبلک سروس کے ذریعے بھرتی کیے جانے کے لیے اقدام کیے جائیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟