اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خط موصول ہونے کا انکشاف

منگل 02 اپریل 2024ء

چیف جسٹس عامر فاروق سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے آٹھ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے بھی ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے اندارج مقدمہ کا حکم دے دیا عدالتی ذرائع کےمطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا ۔خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود تھا۔اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ پاؤڈر سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔ججز کو خطوط ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ارسال کئے۔ادھر سائفر کیس کی سماعت کے دوران سائفر اپیلوں کی سماعت کےدوران چیف جسٹس کاخطوط موصول ہونے کا تذکرہ ہوا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہمیں مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی۔بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو دھمکی دی گئی۔ ججز کو ملنے والےمشکوک خطوط کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیے گئے۔خط کھولنے والوں نے آنکھوں میں سوزش کی شکایت کی۔جنھیں فوری سینیٹائز کیا گیا۔ عدالتی ذرائع کےمطابق اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا۔خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی۔متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا۔ خط میں موجود متن پر لفظ اینتھریکس لکھا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے اندارج مقدمہ کا حکم دے دیا




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار