خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن ملتوی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

منگل 02 اپریل 2024ء

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،، جاری فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ جاری فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 تین اور الیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔ فیصلے کے مطابق نو منتخب ارکان کے پی اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے گئے۔ تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف کیلئے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا مگر رابطہ کرنے کے باوجود اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف متعلق انتظامات نہ کیے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس پر تمام ممبران کے دستخط بھی موجود ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف