جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ،طے شدہ طریقہ کار کی تفصیلات سامنے اگئیں

هفته 30 مارچ 2024ء

بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیانملاقاتوں کے حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا گیا، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیے۔ تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کےلئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کئے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن شامل ہیں معاہدے کے مطابق جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا، ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی، منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور ودیگر کی ملاقات ہوا کرے گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار