پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا معاملہ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

بدھ 27 مارچ 2024ء

پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاءکی اسمگلنگ ،وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا، اجلاس طلب ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس میں وزارتِ داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام شرکت کریں گے ذرائع کے مطابق گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جس پروزیرِ اعظم شہبازشریف نے وزارتِ توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کے میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو آنے والے دنوں میں اہم ترین ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمتِ عملی طے کی جائے گی واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم