ٹیکس ٹو جی ڈی پی اضافے کا مشن،حکومت نے غور شروع کردیا

پیر 25 مارچ 2024ء

ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کا مشن،حکومت نے ٹیکس بڑھانے اور انرجی ریفارمز کیلئے حکومت کا مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کےلئے حکومت نے زراعت کے شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے مختلف تجاویز طلب کی ہیں،زراعت قومی ٹیکس ریونیو میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتی ہے، جبکہ رئیل اسٹیٹ پر بجٹ سے قبل مزید ٹیکس عائد کرنے متعلق فیصلہ ہونا باقی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت ہر سال 1.9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے چاہتی ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 18 فیصد کرنے کی خواہشمند ہے،اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی محض 8.5 فیصد ہے دوسری جانب انرجی سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئیے توانائی شعبے میں اصلاحات پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے،حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند کرنے پر غور کررہی ہے،مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہونا ناگزیر ہے جبکہ صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ کم ہونے سے صنعتیں بجلی پر منتقل ہو جائیں گی ،صنعتوں کی بجلی پر منتقلی سے 400 ارب روپے کا فائدہ ہے،ذرائع کے مطابقگیس اور بجلی چوری کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار