ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات

جمعه 22 مارچ 2024ء

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کی کمی ریکارڈ،مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی سطح پر آگئی ادکارہ شماریات کہ جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر رواں ہفتے کے دوران 17 اشیا ضررویہ کے دام کم ہوئے،جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ پیاز فی 49 روپے تک سستا ہو گیا، اور لہسن کی فی کلو قیمت 18 روپے تک کم ہوئی، ادکارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے تک کمی آئی،رواں ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا، جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی آئی، اور چینی فی کلو1 روپے 38 پیسے سستی ہوئی، رپورٹ کے مطابق انڈے، دال مسور، دال مونگ، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مٹن، بیف، چاول اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف