صدر اور وزیراعظم دونوں نیب گریجویٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی

منگل 19 مارچ 2024ء

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیرِ اعظم نیب کے گریجویٹ ہیں، دونوں جیلوں میں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں۔حکومت کو چاہیئے نیب قوانین واپس لے ان سے عوام کو کوئی فایدہ نہیں ہوا اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میرا پانچواں سال نیب عدالتوں میں شروع ہو گیا، پہلے 9 سال لگے تھے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام وزرائے اعلیٰ اگر جیل نہیں گئے لیکن نیب میں شاملِ تفتیش ہوئے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ نیب کے قوانین واپس لے۔ نیب کا تماشہ ختم ہونا چاہیے، ملک کا کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں، اسے نیب کا خوف ہے، سنا تھا ن لیگ نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جیسے نیب کیسز بنے ویسے ختم بھی ہو سکتے ہیں، نیب کا ادارہ تو بنا لیکن عوام کو اس کا فائدہ کچھ نہیں ہوا، بد قسمتی سے حکومت عوام کو بتاتی نہیں کہ مہنگائی ہوتی کیوں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ادھر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود احتساب عدالت میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی ریفرنس میں 11 بیانات قلم بند ہو چکے ہیں، جرح جاری تھی، کیس جاری تھا تو سپریم کورٹ کی ترمیم آ گئی تھی۔ سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا