فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

هفته 16 مارچ 2024ء

میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نئے مہمان کا نام بھی سامنے اگیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی فاطمہ بھٹو نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ہم نے بیٹے کا نام ’میر مرتضیٰ بیرا رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو اور امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے نکاح کی مختصر تقریب گزشتہ برس 28 اپریل کو خاندانی گھر 70 کلفٹن میں ان کے دادا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری میں منعقد ہوئی تھی، جس میں عزیز اور اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔