نو مئی ملزمان کی درخواست ضمانت،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب کر لیا

جمعه 15 مارچ 2024ء

نو مئی کے 6ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا؟کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟واقعہ نو مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر دس مئی کو درج ہوئی، ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟ ملزمان کے وکیل نے جواب دیا تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں؟ وکیل نے جواب دیا جی ہاں وہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،یہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا،کیا ملزمان سے انکے موبائل فونز برآمد کیے گئے؟ وکیل نے کہا عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے، عدالت نےآئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟