انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات ،عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کو طلب کر لیا

بدھ 13 مارچ 2024ء

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام،سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عدالت نے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر کے الزامات پر کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ سابق کمشنر کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جس پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے گفتگو کے بعد مسلسل روپوش ہیں اور حافظ آباد اپنے آبائی علاقے میں بھی موجود نہیں عدالت نے سابق کمشنر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ وکلاء نے سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں