پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی ڈھونگ قرار دے دی

منگل 12 مارچ 2024ء

پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے دو ہفتوں تک ملاقات پر پابندی کو ڈھونگ قرار دے دیا،،، بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے یہ سمری کہاں سے موو ہوئی؟ عمر ایوب کہتے ہیں غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے وزیر داخلہ کی ذمے داری ہے کہ وہ ملاقات کو یقینی بنائیں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا بانی چیئرمین نے ملاقات کے لئے دس وکلاء کی لسٹ دی تھی لیکن اچانک سے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرکے دو ہفتوں کے لئے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے،،،بتایا جائے یہ سمری کہاں سے موو ہوئی؟ عمر ایوب کا کہنا تھا جس شخص جو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے وزیر داخلہ بنایا گیا اب یہ ذمے داری ان کی بنتی تھی،،، بطور اپوزیشن لیڈر مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سے پکڑے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوئی؟ ان سے کونسے ہتھیار برآمد ہوئے اور ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا؟




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ