زراعت میں خود کفالت کا ہدف،چین سے جدید آلات کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

منگل 05 مارچ 2024ء

گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے تحت چین سے زرعی سازو سامان کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان داخل ، گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) پروگرام کے تحت ملک میں نظام آبپاشی میں جدت آئے گی،، چولستان میں تیار کیے جانے والے سمارٹ ماڈل فارم کا قافلہ خنجراب سے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، کارگو میں 20 ٹریکٹرز، ڈرپ ایریگیشن سسٹم، حَوض رِیل بیسیڈ اِریگیشن سسٹم(Hose reel based irrigation System) ، سیٹلائٹ اور ڈرون انٹیلجنٹ کنٹرول پلیٹفارم شامل ہیں،قافلے میں اسمارٹ ایگریکلچر مینجمنٹ پلیٹ فارم اور اسمارٹ ایگریکلچر انٹرنیٹ آف تھنگز (IOT) بھی شامل ہیں، قافلے کا آغاز چین سے ہوا جو کہ 5800 کلومیٹر کا سفر طے کر چکا ہے ، چولستان کے آخری مقام تک پہنچنے کے لئے یہ قافلہ مزید 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گا، یہ گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لائے گا، اس جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان میں صنعت کاری کے نظام میں بھی بہتری آئے گی،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ