صدارتی انتخاب،آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور،باقی تین امیدواروں کے مسترد

پیر 04 مارچ 2024ء

صدارتی انتخاب، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور،باقی امیدواران کے مسترد ہوگئے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے حوالے سے فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق دو امیدواروں آصفی اعلی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں دوسری جانب تین امیدواروں اصغر علی مبارکاقتدار علی حیدر اور ایاز فاروقی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،تینوں امیدواروں کے کاغذات تجویز اور تائید کنندگان نہ ہونے کے باعث مسترد کئے گئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے بطور ریٹرننگ افسر امیدواروں کی فہرست جاری کی واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی جس کےلئے مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم