بلا وجہ صدارتی انتخاب کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے،بلاول بھٹو

پیر 04 مارچ 2024ء

صدارتی انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپہ ،پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو نے مذمت کر دی ،کہابلا وجہ صدارتی انتخاب کو متنازع بنایا جارہا ہے، محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کروں گا کہ وہ ایکشن لیں۔ سوموار کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی وجہ سے بلا وجہ صدارتی الیکشن کو متنازع بنایا جا رہا ہے، محمود خان اچکزئی شاید کچھ تقریر کرنا چاہ رہے ہیں، انہیں مائیک دیا جائے، آج صبح پتہ چلا کہ اچکزئی صاحب کے گھر کوئی چھاپہ پڑا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انگریزی کی کہاوت ہے کہ تاریخ اپنا آپ دہراتی ہے، میں اپنے خاندان کی تیسری نسل کا نمائندہ ہوں جو ایوان میں ہے، اس ایوان کا سنگِ بنیاد میرے نانا نے رکھا۔ ہمیں ایسے فیصلے لینا ہوں گے جس سے یہ ایوان مضبوط اور ملک کا مستقبل روشن ہو، یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو چھ چھ بار اس ایوان کے ممبر بنے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کل بہت افسوس ہوا جب وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کی تقاریر کے دوران احتجاج ہوا،تقاریر کے دوران احتجاج کے نام پر ایک دوسرے کو گالیاں دی جا رہی تھیں۔ پاکستان کے عوام یہ سب دیکھ کر بہت مایوس ہو رہے ہوں گے، لوگوں نے ووٹ اس لیے دیے کہ انہیں مہنگائی اور مشکلات سے نکالا جائے، وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کہہ رہے ہیں کہ ان کی تقریر پی ٹی وی پر نہیں دکھائی گئی، یہ روایت خان صاحب نے ڈالی تھی، ہمیں یہ برقرار نہیں رکھنی چاہیے تاکہ جب اگلے ممبرز آئیں تو وہ ہمیں دعائیں دیں نہ کہ گالیاں دیں۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کے شہید ہونے والے کارکنان کے نام بتائے اورکہا کہ پاکستان میں الیکشن ایسے ہوتے ہیں کہ ہمارے کارکنان کو شہید کیا جاتا ہے، اس طرح کے واقعات کی ایک بار پھر مذمت کرتا ہوں دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چھاپے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا،جبکہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نہ وہ جذباتی تقریر کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو بے عزت کرنا چاہتے ہیں




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی