پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کےلئے امیدوار نامزد کردیا

جمعه 01 مارچ 2024ء

پاکستان پیپلز پارٹی نےسرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کےلئے امیدوار نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کےلئے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے،سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکنِ اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے نگراں حکومت کے دور میں وزیرِ داخلہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں،تاہم انتخابات میں حصہ لینے کےلئے انہوں نے وزیر داخلہ کے قلمدان سے استعفیٰ دیا تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی