توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد کو چھ ماہ کی سزا سنا دی گئی

جمعه 01 مارچ 2024ء

شہریار آفریدی شاندانہ گلزار سمیت 69 افراد کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر جاری کرنے والے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن مس کنڈیکٹ کے مرتکب قرار۔توہین عدالت کیس میں چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپیے جرمانہ کی سزا، ایس ایس پی آپریشنز چار ماہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار دو ماہ اور ایک ایک لاکھ روپیے جرمانہ کی سزا سنائی۔ایس پی فاروق بٹر کو بری کردیا۔ شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فرا ناز چترالی سمیت 69 افراد کے خلاف تھری ایم پی او ارڈرز جاری کرنے والے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپیے جرمانہ سزا سنا دی۔عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو چار ماہ قید اور ایک لاکھ روپیے جرمانہ جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو دو ماہ قید اور ایک لاکھ روپیے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالت نے ایس پی فاروق بٹر کو کیس میں بری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کی کاپی وزیراعظم پاکستان کو بھیجوانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے مختصر سزائیں مختصر ہونے کیوجہ سے تمام افسران کو اپیل کا حق دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزائیں معطل کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اگر تیس دن میں اگر سزائیں معطل نا ہوئی تو جیل بھیجوایا جائے گا۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی سی عرفان نواز میمن نے میڈیا سے گفتگو میں تھری ایم پی او ارڈرز کی وجوہات بتاتے ہوئےاپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا واضح رہے کہ 16 اگست 2023 کو ہائی کورٹ نے دوران سماعت دونوں رہنماوں کی گرفتاری کا آرڈر معطل کیا تھا۔اور انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔بعد ازاں سات ستمبر 2023 کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور 3 دیگر افسران پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت طویل حراست سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی تھی۔ عدالت نے 24 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس میں گزشتہ برس مئی سے ستمبر تک جاری کیے گئے تمام ایم پی او آرڈرز کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔اس کے علاوہ اکتوبر 2023 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے ۔۔۔معاملہ وزیر اعظم آفس اور وزارت داخلہ تک بھی گیا ۔لیکن الیکشن کمیشن کے حکم پر بھی عمل درامد نہ ہوسکا تھا۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا