سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،جسٹس مظاہر نقوی چاہیں تو وکیل کے ذریعے گواہان پر جرح کرسکتے ہیں،چیف جسٹس

جمعرات 29 فروری 2024ء

سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل جوڈیشل کونسل کا اجلاس،چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا مظاہر نقوی صاحب چاہیں تو اپنے وکیل کے زریعے گواہان پر جرح کرسکتے ہیں آج دوبارہ کہہ رہے ہیں،اگر کوئی پیش نہ ہوا تو یہ سمجھا جائے گا کہ دفاع کیلئے کچھ ہے ہی نہیں چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اجلاس کی صدارت کی،نجی بینک کے منیجر نے پانچ پانچ کروڑ روپے مالیت کے بینک ڈرافٹ کا ریکارڈ کونسل میں پیش کردیا،کونسل کی کارروائی میں گواہ چوہدری شہباز پیش ہوئے، کونسل نے سوال کیا کہ کیا آپکی مرحوم اہلیہ بسمہ وارثی کا کوئی کیس مظاہر نقوی کی عدالت میں کبھی زیر سماعت رہا،چوہدری شہباز نے جواب دیا بطور جج لاہور ہائی کورٹ مظاہر نقوی کی عدالت میں میری اہلیہ کا چیک ڈس آنر کا کیس چلتا رہا، کیپیٹل سمارٹ سٹی اور لاہور سمارٹ سٹی کے مالک زاہد رفیق نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، بیان میں میری آٹھ کمپنیاں ہیں،گزشتہ چاردہائیوں سےتعمیرات کے شعبہ سے وابستہ ہوں،زمین کی خریدوفروخت کے کام سے وابستہ شخص راجہ صفدر کے زریعے مظاہر نقوی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مظاہرنقوی سےکتنی ملاقاتیں ہوئیں،؟ زاہد رفیق نے جواب دیا دو مرتبہ مظاہر نقوی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی،مظاہر نقوی کے دونوں بیٹوں کو جانتا ہوں،ہماری کمپنی نے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے مظاہر نقوی کے بیٹوں کی لاء فرم کو ادا کیے، مظاہر نقوی کی صاحبزادی کو ایمرجنسی میں لندن میں پیسوں کی ضرورت تھی، راجہ صفدر نے مجھے ادائیگی کرنے کا کہا،میں نے دبئی میں اپنے ایک دوست کے زریعے مظاہر نقوی کی بیٹی کو پانچ ہزار پاؤنڈز لندن بجھوائے،لندن بھیجی گئی پانچ ہزار پاؤنڈز کی رقم ہمیں واپس نہیں کی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا راجہ صفدر نے کبھی کسی اور جج سے آپکی ملاقات کرائی؟ زاہد رفیق نے جواب دیا کسی اور جج سے ملاقات نہیں کرائی گئی،16اپریل 2019کو پانچ سو مربع گز کے دو پلاٹس مظاہر نقوی کے دونوں بیٹوں کو دیے، فی پلاٹ کی مالیت 54 لاکھ روپے تھی، صرف دس فیصد رقم ادا ہوئی،دونوں پلاٹس مظاہر نقوی کے دونوں بیٹوں کو ٹرانسفر ہو چکے ہیں،ہم دوستوں کو فائدہ دیتے رہتے ہیں،سمارٹ سٹی لاہور میں سو مربع گز کے دو کمرشل پلاٹس مظاہر نقوی کے دونوں بیٹوں کو دیے، فی پلاٹ کی مالیت 80لاکھ روپے تھی،مظاہر نقوی کے بیٹوں نے دونوں کمرشل پلاٹس بیچ دیے پلاٹس کتنے میں بیچے گئے مجھے علم نہیں،میں نے مظاہر نقوی کے ایک بیٹے کی شادی میں شرکت کی، چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا مظاہر نقوی صاحب چاہیں تو اپنے وکیل کے زریعے گواہان پر جرح کرسکتے ہیںآج دوبارہ کہہ رہے ہیں،اگر کوئی پیش نہ ہوا تو یہ سمجھا جائے گا کہ دفاع کیلئے کچھ ہے ہی نہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نے اجلاس کی کارروائی جمعہ تک ملتوی کردی اور زاہد رفیق کو متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار