سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کل کیا جائے گا

جمعرات 29 فروری 2024ء

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا،سپیکر کےلئے سردار ایاز صادق اور عامر ڈوگر مدمقابل ہونگے ،ڈپٹی سپیکر کےلئے غلام مصطفی اور جنید خان کا مقابلہ ہوگا تفصیلات کے مطابق نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی حلف برداری کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے سردار ایاز صادق جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نامزد امیدوار ہیں جنہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ واضح نئے اسپیکر کا انتخاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کرائیں گے جبکہ نئے اسپیکر اپنے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے کل بروز جمعہ ہو گا




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار