جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی کوئی فہرست نہیں،سربراہ سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو خط |
|
بدھ 28 فروری 2024ء | |
نہ سنی اتحاد کونسل کے انتخابی نشان پر کسی نے انتخابات میں حصہ لیا نہ ہی جنرل نشستوں پر خواتین کی کوئی فہرست موجود ہے،الیکشن کمیشن کو سربراہ سنی اتحاد کونسل کا لکھا گیا خط منظر عام آگیا جنرل نشستوں پر خواتین نمائندگی کے حوالے سے سکیشن 206 پر عملدرآمد کے جواب میں سربراہ سنی اتحاد کونسل کو الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے اگیا، سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ حالیہ انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے انتخابی نشان پر کسی امیدوار نہ حصہ نہیں لیا اور نہ ہی جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی کوئی فہرست موجود ہے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیکشن 206 پر علمدرآمد کے حوالے سے سربراہ سنی اتحاد کونسل کو مراسلہ تحریر کیا گیا،مذکورہ سیکشن کے تحت سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر پانچ فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی پابندی ہے |