پاک فوج نے انڈین آرمی کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

منگل 27 فروری 2024ء

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی آرمی کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا،کواڈ کاپٹر پاکستان حدود کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی آرمی کے کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا،کوآڈ کاپٹر کو گرانے کے بعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش کا کام شروع کیا دوسرے دن 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کوآڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں ،کوآڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے واضح رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف