درآمد شدہ آسٹریلوی چنے کی غیر قانونی کلیئرنس ،پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسران گرفتار

هفته 24 فروری 2024ء

درآمد شدہ آسٹریلوی چنے کی غیرقانونی کلیئرنس، پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیر قانونی کلیئرنس میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔اور پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی حکام کےمطابق ضامن انٹرپرائزز نامی درآمد کنندہ فرم نے دھوکہ دہی سے آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیر قانونی طریقے سے کلیئرنس کروائی،ملزم نے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ کنسائنمنٹ کلیئر کروایا۔ حکام کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کراچی پورٹ سے مذکورہ کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کے لیے ریلیز آرڈر جاری کیا۔کنسائنمنٹ مکمل طور پر مضر صحت اور انسانی استعمال کے لیے انتہائی غیر موزوں تھی۔ مذکورہ کنسائنمنٹ کو پاکستان پلانٹ قرنطینہ رولز 2019 کے لازمی تقاضوں کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے کلیئر کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین زراعت ولید مختار اور شہزاد سلمان اور ڈائریکٹر قرنطینہ قاسم کاکڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟