پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کا جی ڈی اے کی قیادت کو بڑا چیلنج

هفته 24 فروری 2024ء

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا صدر الدین شاہ کو بڑا چیلنج کہا خیرپور کے کسی بھی حلقے سے میرے مقابلے میں الیکشن لڑ کر دیکھیں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران منظور وسان کا کہنا تھا کہ صدر الدین شاہ اور ان کا بیٹا میرے ساتھ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مارا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سندھ میں پہلی بار پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتی ہے، پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی۔ متحدہ ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی