چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

بدھ 30 نومبر 2022ء

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ترجمان ایوان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی، بعد ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے; امید ہے کہ آپ کی قیادت میں مسلح افواج ملکی سیکورٹی کو درپیش چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کرینگی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہےمادر وطن کے تحفظ و سلامتی اور دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار پر پوری قوم کو فخر ہے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئ




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ