عوام کا شکریہ بالخصوص پنجاب کا جنھوں نے مینڈیٹ دیا،مریم نواز

بدھ 21 فروری 2024ء

مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس،218 ارکان کہ شرکت،نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں اللّٰہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ، جنھوں نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور ن لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئے جذبے، عزم اور خلوص سے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے، دعا ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ میں آپ اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔ نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے، میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، بہن، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں، یہ ایک خاتون اور ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، نواز شریف اور شہباز شریف کے زیرِ سایہ ان کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے، ان کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت کی سطح پرہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے، ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے۔ نامزد وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفرااسٹرکچر، لاء اینڈ آرڈر، زراعت، آئی ٹی وغیرہ سب پر مساوی تقسیم ہو گی، ہر حلقہ، ڈسٹرکٹ، یونین کونسل اور ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہیے اور یہ آپ کی ذمے داری ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت جاتی امرا میں ہوا، 218 نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے دی گئی فہرست میں شامل ارکان بھی شریک تھے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار