سابق وزیراعظم نواز شریف کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا

منگل 20 فروری 2024ء

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طلب کر لیا حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 130 سے ہارنے والی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی سماعت کے دوران لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے شکست کھانے والی امیدوار یاسمین راشدکے وکیل کا کہنا تھارات ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفترمیں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں وکیل کا کہنا تھا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا، فارم 45 کے مطابق یاسمین راشد 20 ہزار ووٹوں سے جیت رہی تھیں۔وکیل نے مزید کہا کہ یہ اعلان تمام ٹی وی چینلز پر چل رہا تھا،33 پولنگ اسٹیشنز سے نوازشریف کو ایک لاکھ 1 ہزار ووٹ دلوائے گئے، یہ بہت بڑی دھاندلی کا کیس ہے، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم