قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے بتادیا

پیر 19 فروری 2024ء

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں جیسے ہی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری ہو گی، قومی اسمبلی اجلاس کے لئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی جائے گی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا وزیراعظم سے منظوری کے بعد صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہیے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا