ریٹرننگ آفیسر این اے 56 کی گاڑی چھیننے کا واقعہ ،ایف آئی آر درج

جمعه 16 فروری 2024ء

ریٹرننگ افیسر این اے 56 سید نزارت علی کی اپلائیڈ فار سرکاری گاڑی ڈرائیور سے چھین لی گئی،تھانہ مندرہ پولیس نےڈرائیور محمد کلیم خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گاڑی چھیننے کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامعلوم ڈاکو ڈرائیور محمد کلیم خان کو موٹروے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے،واقعہ 14فروری کی رات ساڑھے 8بجے تھانہ مندرہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نزارت علی کسی عزیز کو ملنے گیے،انتظار میں جی ٹی روڈ کھڑا تھا،دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور گاڑی میں بیٹھ گئے،مجھے محبوس کرلیا،شور کرنے پر جان سے مرنے کی دھمکی دی،کافی دیر بعد مجھے موٹروے پر ویرانے میں گاڑی سے اتار دیا گیا، ایف آیی آر میں کہا گیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور سے لفٹ لیکر اسلام اباد پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچا، ایف آئی آر میں استدعا کی گئی ہے کہ گاڑی بر آمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا