نیول چیف کا مشق سی سپارک 2024 کا معائنہ،ساحلی پٹی کا دورہ

جمعرات 15 فروری 2024ء

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مشق سی اسپارک 2024 کے دوران سمندر میں بحری جہازوں، سندھ کی ساحلی پٹی میں کریکس اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔ مشق سی اسپارک پاک بحریہ کی ایک اہم بحری مشق ہے جو باقاعدگی سے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ یہ مشق دو فورسز جو کہ بلیو فورس (قومی فورس) اور اورنج فورس (دشمن فورس) کے طرز پر منعقد کی جاتی ہے۔ مشق کا مقصد جنگ کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں کی جانچ کے لیے بحری کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان کا انعقاد، عملے کی بڑی تعداد کی بروقت نقل و حمل اور پیچیدہ آپریشنز کرنے کے لیے پاک بحریہ کے مختلف عناصر کے مابین ہم آہنگی کو عمل میں لانا ہے۔ سمندر میں آپریشنز کے دوران بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں آبدوزوں اور ہوائ جہازوں نے پاک بحریہ کی مشق کے خفیہ مشاہدہ کی کوشش کی۔ البتہ پاک بحریہ نے اپنے پلانز کی حفاظت کے لیۓ احتیاطی اقدامات لیۓ۔ کراچی میں میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف کو اورنج اور بلیو نیول فورس کمانڈرز نے اپنی افواج کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں امیر البحر نے کیٹی بندر پوسٹ اور شاہ بندر میں پاک میرینز کے بٹالین ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارت کے ساتھ جنوب مشرقی سمندری حدود پر موجود کریکس کے دفاع کے لیے جنگی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران نیول چیف نے دلدلی علاقوں میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات میں ان کی لگن اور جذبے کو سراہا۔ نیول چیف نے اورماڑہ میں جناح نیول بیس اور سمندر میں بحری جہازوں کا دورہ بھی کیا۔ دوروں کے دوران امیر البحر نے مادر وطن کے ناقابل تسخیر بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت، بلند حوصلے اور ہمہ وقت تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر قیمت پر ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار